15 اکتوبر، 2024، 12:36 PM

صہیونی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ کے حملے

صہیونی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فوج کی تنصیبات اور مراکز پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے سرحدی علاقوں میں صہیونی فوج پر متعدد میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی قصبوں مسکفعام اور مرگلیلیوت میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

حزب اللہ کے دوسرے حملے میں صہیونی فوجی اڈے المرج کو نشانہ بنایا گیا جس میں مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 علاوہ ازین شبعا فارم کے قصبے السدانہ اور برکہ النقار پر بھی مقاومت کی جانب سے حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

News ID 1927424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha